مکمل بند ہونے والے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے آمدہ بجٹ میں ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے،الیاس کیانی

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) حکومت کورونا وباء کی وجہ سے سکول چھوڑ والے 35لاکھ بچوں کو تعلیمی اداروں میں واپس لانے کیلئے اقدامات کرے تعلیمی اداروں کی طویل بندش کے باعث بچے محنت مزدوری اور کارخانوں پر کام کرنے لگے ملک میں 5سال سے زائد3 کروڑ بچے پہلے ہی آؤٹ سکول ہیں حکومت تعلیمی تنزلی کو روکنے کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کرے شعبہ تعلیم کے بجٹ میں 100فیصد اضافہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ محمد الیاس کیانی نے آمدہ بجٹ

کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بجٹ انتہائی قلیل ہے شعبہ تعلیم کے علاوہ تمام شعبہ جات کو کیلئے قرض کی سہولت موجود ہے کورونا نے تعلیمی اداروں کو دیوارسے لگا دیا ہے مکمل بند ہونے والے سکولوں کو دوبارہ کھولنے کیلئے آمدہ بجٹ میں ریلیف پیکیج کا اعلان کیا جائے تاکہ ملکی آبادی کے 60فیصد قوم کے نہالوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے والے نجی تعلیمی ادارے تعلیم کو عام کرنے اور معیار تعلیم کو بلند کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں اور لاکھوں بے روزگار ہونے والے اساتذہ کو روزگا مہیا کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں