اللہ کے رسولﷺ کی توہین کرنے والے کو اللہ نے دکھا دیا،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فرانسیسی صدر کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر وزیر خارجہ کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فرانس کے صدر میکرون کو تھپڑ پڑنے کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے سنا ہے کہ میکرون کو کسی نے تھپڑ رسید کر دیا، اللہ کے رسولﷺ کی توہین کرنے والے کو اللہ نے دکھا دیا۔واضح رہے کہ غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع ڈروم ریجن کے دورے پر تھے جہاں انہیں ایک 43 سالہ شخص نے اس وقت تھپڑ جڑدیا جب وہ میڈیا سے بات چیت کرنے کیلئے

آتے ہوئے عوام سے ہاتھ ملانے کیلئے آگے بڑھ رہے تھے ، واقعے کے فوری بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے تھپڑ مارنے والے شخص سمیت 2 افراد کو فوری گرفتار کر لیا تاہم شہری کی جانب سے میکرون کو تھپڑ مارے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون ایک شخص سے ہاتھ ملا رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران وہ ان کا ہاتھ پکڑ کر ناصرف انہیں تھپڑ رسید کرتا ہے اس کے ساتھ ساتھ 43 سالہ فرانسیسی شہری نے تھپڑ مارتے وقت اپنے ملک کے صدر کے نظریات اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بھی لگایا ، اس موقع پر فرانسیسی صدر کی سیکیورٹی پر موجود اہلکاروں کے میکرون کو فوری اپنے حصار میں لے لیا جب کہ تھپڑ مارنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد 2 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فرانسیسی صدر کو عوام کے ایسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ عرصہ قبل بھی میکرون کو عوامی مقام پر ایک شہری کی گالیوں اور نعرے بازی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں