استعفیٰ دینے کو تیار ہوں ،وزیر ریلوے اعظم سواتی کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ماضی کا بیان درست تھا، میرے استفعے سے اگر جانیں واپس آ جائیں تو میں استفعیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزیدکہا کہ آپ دیکھیں گے کہ اس حادثے کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی،دہڑکی ٹرین حادثہ ایک المیہ ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان حادثوں کی سزا انسانی جانوں کا نعم البدل ہے؟ سکھر ڈویژن میں ٹریک کمزور ہے، لیکن جہاں حادثہ ہوا یہاں ٹریک بہتر تھا، اب دیکھنا یہ ہے اس حادثے میں کس کی غلطی تھی۔اعظم سواتی نے مزید کہا میرے دور میں پہلے حادثے میں 18 افراد کو سزا دی گئی تھی۔

گذشتہ روز وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کے احکامات جاری کیے۔وزیرریلوے اعظم خان سواتی ٹرین حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ مرحومین کے درجات بلند ،لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر وزیر ریلوے کو ڈی ایس سکھر نے حادثے کے حوالے سے بریفنگ دی ، اعظم خان سواتی نے ٹرین حادثے کا جائزہ لیا اور امدادی کارروائیاں تیزی کرنے کی ہدایت کی۔وزیرریلوے اعظم سواتی نے امدادی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ضروری مشینری ،آلات سے پھنسے مسافروں کے ریسکیو کا عمل پایہ تکمیل میں ہے، ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی ،سزادینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔بعد ازاں اعظم سواتی زخمیوں کی عیادت کے لئے اوباڑواسپتال پہنچے ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے اداروں،مقامی افراد کا مشکور ہوں، واقعے کی تمام تحقیقات کی میں خود نگرانی کروں گا اور متاثر ہونے والے مسافروں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ جب تک مسافروں کوسہولت میسر نہیں ہوتی میں یہاں موجودہوں، ساری چیزوں کودیکھ رہاہوں،صبح تک تسلی کی پوزیشن تھی، وزیراعظم نے کہا ہے کہ چیزوں کو ٹھیک کرو، یہاں بیان دینے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں