حکومت کا ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ سے بنانے کا اعلان

ملتان(نیوز ڈیسک) وفاق کاش! لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے تو ہم جنوبی پنجاب کو صوبہ بنا دیتے، لیکن پھر بھی ہم مایوس نہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ سے بنانے کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم رہیں نہ رہیں جنوبی پنجاب کاخواب اب کوئی چرانہیں سکتا۔انہوں ںے کہا کہ کاش! مرکز اور پنجاب کے لوگ عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے جتواتے تاہم ان کا کہنا تھا کہ پھر بھی ہم مایوس نہیں ہیں۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کارکنان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے سیاست کی بنیاد تبدیلی کے لیے رکھی۔ان کا

کہنا تھا کہ عمران خان کے منشورکے دفاع کے لیے سپاہی بن کرپہرہ دوں گا۔انہوں نے کہا کہ جب عمران خان نےسیاست میں قدم رکھا توانہوں نے محسوس کیا کہ لوگ کرپشن سے تنگ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے منشورکی تیاری میں جنوبی پنجاب صوبہ کو شامل کروایا۔ وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے جنوبی پنجاب صوبہ کو منشور میں شامل کیا۔ انہوں ے کہا کہ ملتان میں میٹرو اور فلائی اووربن گئے مگر بنیادی مسائل برقرارتھے۔انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جنوبی پنجاب کا سالانہ ترقیاتی پروگرام علیحدہ بنےگا۔ انہوں ںے کاہ کہ جنوبی پنجاب کے فنڈزدوسرے علاقوں میں نہیں جائیں گے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت ہوتی تو ہم صوبہ بنا دیتے۔انہوں ںے حکومت پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے اس خطے سے وعدے کو فوری طور پر عملی جامہ پہنایا جائے۔انہوں ںے استفسار کیا کہ 20 دسمبر کے رولزاینڈ بزنس سے متعلق فیصلے پرعملدرآمد میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے بجٹ میں پیسہ رکھا گیا مگر خرچ کیوں نہیں ہوا؟ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے کوجلد حل کرےگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم رہیں نہ رہیں جنوبی پنجاب کاخواب اب کوئی چرانہیں سکتا۔رشوت کی رقم شہریوں پر عائد ٹیکس کی طرح ہوتی ہے، جب نچلی سطح کے عہدے دار رشوت لیتے ہیں تو یہ شہریوں کے لئے پریشانی

پیدا کرتی ہے اور جب حکومت کے سربراہان اور وزیر کرپٹ ہوں تو ممالک دیوالیہ اور مقروض ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وہ یومِ ماحولیات پر چینی صدر کے پیغام پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی صدر کا پیغام موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہم چینی صدر شی جن پنگ کی ماحولیاتی تبدیلی کےخلاف کاوشوں کے معترف ہیں۔ا نہوں نے کہاکہ ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے چینی صدر کے تعاون کی پیشکش کو سراہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں