دن کے آغاز میں ہی انتہائی افسوسنا خبر، 76افراد لقمہ اجل بن گئے، تشویشناک صورتحال

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث مزید 76 افراد جاں بحق ہوگئے ، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 1 ہزار 629 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 10 فیصد ہو گئی ، پاکستان میں اس وقت فعال کورونا کیسز کی تعداد 48 ہزار 937 ہے جب کہ کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 32 ہزار140ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 189 تک پہنچ گئی ہے ،

کورونا وباء کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں جہاں اب تک 10 ہزار 241 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ صوبہ سندھ میں یہ تعداد 5 ہزار 105 ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 135 افراد کورونا سے لقمہ اجل بن گئے ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 763 جب کہ گلگت بلتستان میں 107 ، صوبہ بلوچستان میں 287 اور آزاد کشمیر میں اب تک 551 افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔این سی او سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اب تک عالمی وباء کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 81 ہزار 626 ہوچکی ہے ، صوبہ خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 72 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، جب کہ صوبہ پنجاب میں یہ تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 789 ہوچکی ہے ، اس کے علاوہ صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 22 ہزار 350 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، صوبہ بلوچستان میں 25 ہزار 589 کورونا مریض سامنے آچکے ہیں ، اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 456 اور گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 629 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں