آلودگی ٹائم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے، رہنما تحریک انصاف طیبہ بتول

پشاور(پی کے نیوز) تحریک انصاف کی رہنما طیبہ بتول نے کہا ہے کہ آلودگی کائنات کی سب سےبڑی دشمن ہے، آلودگی ایک ٹائم بم کی طرح ہے، ہر ایک اس ٹائم بم کو جہاں دل کررہا ہے پھینکتا جارہا ہے، آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہے یہ پوری دنیا کو متاثر کررہی ہے، ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم سنتے ہیں کہ امریکا، اسرائیل، چین، روس بھارت اور پاکستان کے پاس ہائیڈروجن بم ہیں جو دنیا کے امن کیلئے خطرہ ہیں، انہی خطرناک ہتھیاروں سے نمٹنے کیلئے ہر ملک احتیاطی تدابیر اختیار کررہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس ہائیڈروجن بم سے بھی خطرناک آلودگی کا بم ہے،

یہ انسان اور پوری کائنات کیلئے خطرہ ہے، ایک اس خطرے سے نہ نمٹا گیا تو یہ کائنات میں موجود ہر چیز کو تباہ کردے گا، ہم ایک دوسرے کو آلودگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں لیکن آلودگی کے خاتمے کیلئے کوئی اقدام نہیں کرتا، طیبہ بتول کا کہنا تھا کہ جس کا جہاں دل کرتا ہے کوڑا پھینکتا ہے اور آلودگی کا باعث بنتا ہے، ہم میں سے کوئی آلودگی میں کمی کے بارے میں نہیں سوچتا، ان کا کہنا تھا کہ ترقی پسند ممالک ترقی یافتہ ممالک کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، آلودگی کے مختلف اسباب ہیں، جنگلات کا کٹاو، شہروں کا پھیلاو، ترقی کے نام پر گرین ایریا کا ختم ہونا ، ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی کا فقدان اور شعور کی کمی کے باعث یہ مسئلہ گھمبیر ہوتا جارہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے معاملے کی حساسیت کو جانتے ہوئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں ، پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جس کا گرین ہاوس گیسسز کے اخراج میں کم حصہ ہے اس کے باوجود حکومت نے دس ارب درخت لگانے اور موسمیاتی تبدیلی انڈیکس تیار کرنے کے ساتھ ساتھ بے شمار منصوبے شروع کیے ہیں، حکومتی اقدامات کا نتیجہ ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں