پاک فوج کے جوان نے ڈیم میں گرنے والے 8 بچوں کو بچا لیا

گجر خان (نیوز ڈیسک)آرمی کے تیراک نے نہر میں گرنے والے 8 بچوں کو بچا لیا۔تفصیلات کے مطابق پاک آرمی ٹیم کے مایہ ناز تیراک یاسین اعوان نے گوجر خان نڑالی ڈیم میں ڈوبنے والے 8 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔عینی شاہد کے مطابق فریال گاؤں کے ایک ہی خادان کے 6 بچے اور 3 بچیاں نڑالی گاؤں میں ٹیوشن پڑھنے کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ ڈیم نڑالی سے گزرتے ہوئے رکشے کا ٹائر پھسلا اور ڈیم میں جا گرا۔ایک بچہ رکشے سے

پھسل کر شدید زخمی ہوا جبکہ دیگر 8 بچے رکشے سے ڈیم میں جا گرے۔عینی شاہد کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیور کے شور کرنے پر پاکستان آرمی ٹیم کے ماہر تیراک ملک یاسین اعوان جو پاس سے گزر رہا تھا،بھاگ کر پہنچے اور ڈیم میں کود کر تمام پانچ بچوں اور 3 بچیوں کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ملک یاسین کے اس کارنامے پر بچوں کے والدین نے اظہار تشکر کیا جب کہ اہلیان علاقہ نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔والدین نے انہیں خوب دعائیں بھی دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں