ن لیگ کا ایک بڑا گروپ سسٹم میں واپسی کا خواہشمند، بات منتوں تک جاپہنچی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ن لیگ کا ایک بڑا گروپ سسٹم میں واپسی چاہتا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اندر دو گروپ ہیں ، ایک خود کو سپرڈیموکریٹک سمجھتا ہے جب کہ دوسرا سسٹم میں واپسی کے لیے منتیں کر رہا ہے۔پی ڈی ایم والے ادھر ادھر سے کوششیں کر رہے ہیں کہ کہیں سے کوئی راستہ نکل آئے اور وہ سسٹم کا حصہ بن کر اپنے مفادات کا تحفظ حاصل کر سکیں۔وزیراعظم کے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لوگ ضرور کہیں نہ کہیں سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہے ہوں گے

جس کا وزیراعظم کو علم ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم گراؤنڈ پر کوئی وجود نہیں رکھتی یہ چند مفاد پرست ٹولے کا ایک اجتماع ہے جو ذاتی مفادات کے لیے کام کر رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پی ڈی ایم کی اکثر پارٹیاں پارلیمنٹ سے باہر ہیں اگر عمران خان آج ان کو این آر او دے دیں تو یہ ان کے حق میں نعرے لگائیں گے۔جب حکومت میں آئے تھے تو اس وقت ہمارے پاس 2 مہینوں کے بھی ریزروز نہیں تھے لیکن ہم نے حالات کو سنبھالا۔گردشی قرضے کی اصل وجہ ن لیگ کی ناقص منصوبہ بندی ہے ، غلط معاہدوں کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال رہے اس لیے گردشی قرضوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز بلالو بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ رائیونڈ کے وزیراعظم کو سزا کے باوجود بیرون ملک بھیجا جاتا ہے، وزیراعظم کے دوستوں پر الزام لگے تو وہ جیل نہیں جاتے, آپ عوام کے نشانے پر ہیں، قائد حزب اختلاف پنجاب سے ہو تو ضمانت مل جاتی ہے ، قائد حزب اختلاف سندھ سے ہو تو جیل میں ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی کا احساس ہی نہیں ہے، وزیراعظم کا عام آدمی سے کوئی تعلق نہیں، حکومت پاکستان کو عام آدمی کا پتہ ہی نہیں ہے، عام پاکستانی دکھ اور مشکلات سے گزر رہا ہے، غربت اور بے روزگاری تاریخ کی انتہا کو پہنچ چکی ہے ، وزیراعظم ، وزرا، ترجمان معیشت پر بیان بازی کر رہے ہیں، ہمارے وزیراعظم ترقی کا ڈھول پیٹ رہے ہیں، جس وزیراعظم نے مہنگائی کے ریکارڈ توڑے وہ کہتے ہیں ملک ترقی کر رہا ہے، کہتے ہیں جی ڈی پی میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں