رائیونڈ روڈ پر ملزمان نے تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کر دی،افسوسناک اطلاعات موصول

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور میں رائیونڈ روڈ پر نامعلوم کار سواروں کی جانب سے تبلیغی جماعت کی بس پر فائرنگ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رائیونڈ روڈ پر نامعلوم کار سواروں نے اوور ٹیک کرنے پر تبلیغی جماعت کی بس پر گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں ایک سمافر بھی زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بس نے ایک کار کو اوور ٹیک کیا تو ملزمان

غصے میں آ گئے ہیں اور چلتی گاڑی سے فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم کار سواروں نے بس پر تین فائر کیے جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مسافر کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔جب کہ بس کے مالک نے واقعے کا مقدمہ بھی درج کرا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں