دنیا کا سب سے پُرانا 4ہزار سال پُرانا نکاح نامہ دریافت

مکوآنہ(نیوز ڈیسک) ترکی میں آثار قدیمہ پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں نے چار ہزار سالہ قدیم نکاح نامہ ڈھونڈ نکالا ہے، جس کے بارے میں دعوٰی کیا جارہا ہے کہ یہ انسانی تاریخ کا قدیم ترین نکاح نامہ ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ دریافت ہاران یونیورسٹی ترکی کے ماہرین نے کی ہے۔یہ نکاح نامہ پتھر کے ایک ٹکڑے پر کنندہ تحریر کیا گیا ہے اور ایک تصاویر کی صورت میں ہے۔اس پر درج دولہے کا نام لاکی پوم اور دلہن کا نام ہتالہ درج ہے۔ ماہرین نے طویل تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ اس قدیم نکاح نامے میں تحریر کیا گیا ہے کہ اگر ہتالہ کے ہاں اولاد نہ ہوئی تو وہ اپنے خاوند کے لئے ایک باندی خریدنے کی پابند ہو گی۔ اس حیرت انگیز دریافت

کے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ سائنسی جریدے ’گائنا کولوجیکل اینڈوکرائنالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قدیم دور میں بھی بانجھ پن کا مسئلہ موجود تھا اور اس نکاح نامے میں درج کی گئی شرط اسی مسئلے کے ایک ممکنہ حل کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ لاکی پوم اور ہتالہ کے درمیان طلاق کی صورت میں بھی ضروری شرائط درج کی گئی ہیں۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ اگر ہتالہ لاکی پوم سے طلاق حاصل کرنا چاہے تو اس کے بدلے میں اسے چاندی کی مقرر کی گئی مقدار ادا کرنا ہوگی، اور اسی طرح لاکی پوم طلاق دینا چاہے تو اسے بھی چاندی کی مقرر شدہ مقدار ہتالہ کو دینا ہو گی۔ اس دریافت سے انسانی علم میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں