نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی نے اپنے ساتھ پیش آنے والاشرمناک واقعہ بتادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی نجم سیٹی اور سیاستدان جگنو محسن کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ناگوار جنسی واقعہ شئیر کر دیا۔میرا سیٹھی کے انٹرویو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ کس طرح ان کو ہراساں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل میں ٹینس کھیل رہی تھی کہ ٹینس کورٹ کی باؤنڈری پر ایک نامعلوم شخص آیا اور انہیں دیکھ کر جنسی عمل تشکیل دیا۔میرا کے مطابق یہ دیکھنا ان کے لیے کافی تکلیف دہ تھا،یہ بات انہوں نے نہ سوشل میڈیا پر لکھی اور نہ ہی اس متعلق شوہر کو بتایا،اس متعلق کوچ کو بھی آگہ کیا تاہم کسی نے کچھ نہ کیا۔

کہا جاتا ہے کہ عورت اس متعلق موقع پر کیوں نہیں بولتی، لیکن یہ سب دیکھ کر انسان کو صدمہ ہوجاتا ہے۔اس معاشرے میں گھٹن کیوں ہے؟ میرا سیٹھی کے مطابق یہ معاشرتی نشوونما ہے جس کی بنیاد ہر انسان اپنے روئیے تخلیق کرتا ہے۔اس سے قبل مقبول ترین اداکارہ و میزبان عائشہ عمر نے بھی ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔عائشہ عمر سے ایک انٹرویو کے دوران ’می ٹو‘ پر بات کی جا رہی تھی تو اس دوران اداکارہ نے اپنی زندگی کے حوالے سے بھی بات کی۔عائشہ عمر نے ’می ٹو‘ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہت ضروری مہم ہے جو جنسی زیادتی کا شکار ہونے والے بے شمار لوگوں کو اس بارے میں بات کرنے کے لیے بااختیار بناتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں ایسے بے شمار مرد اور خواتین ہیں جنہیں جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اداکارہ نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہیں بھی اپنی زندگی میں ہراساں کیا گیا اور انہیں معلوم ہے کہ انسان ایسے وقت میں کیا محسوس کرتا ہے، لیکن وہ ابھی اتنی بہادر نہیں ہیں کہ اس حوالے سے کھل کر بات کرسکیں۔عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ایک دن میں اس حوالے سے بات کروں، میں ان تمام لوگوں سے اتفاق کرتی ہوں جو بھی اس صورتحال سے گزرے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں