پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دوستی کا نیا دور شروع

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان اور تاجکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 12 معاہدوں پر دستخط ہو گئے ، معاہدوں سے متعلق اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور تاجکستان میں مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی ، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان بھی موجود تھے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ کے معاہدے پر دستخط کیے گئے ، پاک تاجک وزرائے خارجہ کے درمیان تعاون پروگرام کا معاہدہ بھی طے پایا ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری تاجکستان اور کوئٹہ،

سیالکوٹ، لاہور چیمبرز کے مابین معاہدہ بھی ہوا ہے ، پاکستان اور تاجکستان میں کرپشن کی روک تھام میں تعاون کی مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کیے گئے ، کرپشن سے متعلق روک تھام کی یاد داشت نیب اور تاجک ایجنسی میں طے پائی ، جب کہ پاکستان اور تاجکستان میں فن اور ثقافت کے شعبے اور ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے میں تعاون کے معاہدے بھی ہوئے ہیں۔اعلامیہ کے مطابق کامسیٹس اور ٹیکنیکل یونیورسٹی تاجکستان کے درمیان مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیے گئے جب کہ انڈس یونیورسٹی اور تاجک ٹیکنیکل یونیورسٹی میں تعاون کا معاہدہ طے پایا ، نمل اور تاجک انسٹیٹیوٹ آف لینگویجز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔ قبل ازیں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ، تو وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جہاں تاجکستان کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس کے لیے جب تاجکستان کے صدر امام علی رحمان وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو وزیراعظم عمران خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر دونوں ملکوں کےقومی ترانہ بجائے گئے اور امام علی رحمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے تاجک صدر سے کابینہ ارکان کا تعارف کروایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں