حلقہ ایل اے 18 پونچھ 2 کی پی ٹی آئی تنظیموں کا سردار عبدالقیوم نیازی کو‏امیدوار تسلیم کرنے سے انکار

اسلام آباد(نامہ نگار) حلقہ ایل اے 18 پونچھ 2 کی پی ٹی آئی تنظیموں کا سردار عبدالقیوم نیازی کو‏امیدوار تسلیم کرنے سے انکار۔ تنظیمی عہدیداروں نے پارٹی قیادت سے ٹکٹ پر ‏نظر ثانی کا مطالبہ کردیا، تنظیموں عہدیداروں نے کہا کہ قیوم نیازی شکست ‏خردہ سیاستدان ہیں، اس سے قبل 2001 ، 2011 اور 2016 کا الیکشن کئی بار ہار ‏چکے ہیں ، قیوم نیازی کو ٹکٹ کا اجراء حلقے کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے ساتھ ‏کارکنوں کی حق تلفی ہے، پارٹی قیادت ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے سردار ‏مرتضیٰ علی احمد کو ٹکٹ جاری کرے کیونکہ سردار مرتضیٰ نے حلقہ ایل اے ‏اٹھارہ میں پارٹی کی بنیاد رکھی

اور دن رات ایک کر کے پارٹی کو مضبوط کیا۔ ضلع ‏پونچھ کے سینئر نائب صدر سردار سعید احمد کی زیر قیادت پی ٹی آئی ضلع ‏پونچھ، تحصیل ہجیرہ، تحصیل عباسپور کے تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس ہوا ‏جس میں پی ٹی آئی کے تحصیل ہجیرہ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر ڈاکٹر اکمل نقیبی،، ‏تحصیل عباسپور کے سیکرٹری جنرل خان اشرف، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ضلع پونچھ ‏کے نائب صدرخواجہ عمر،یوتھ ونگ تحصیل ہجیرہ کے نائب صدر اظہر مغل، ‏یوتھ ونگ تحصیل ہجیرہ کے سیکرٹری جنرل فواد خلیل چغتائی، تحصیل عباسپور ‏سے یوتھ ونگ کے صدر دانش چغتائی، سینئر نائب صدر راجہ اویس خان، ‏سیکرٹری جنرل یوتھ ونگ عمران کاظمی، نائب صدر یوتھ ونگ توقیر بشیر، ‏تحصیل عباسپور سے ویلفیئر ونگ کے صدر چوہدری معین گورسی، ویلفیئر ونگ ‏ضلع پونچھ کے جوائنٹ سیکرٹری سردار ظہور جنہال، یوتھ ونگ پونچھ ڈویژن ‏کے کوآرڈینیٹر سردار بابر سلیم چغتائی، یوتھ ونگ تحصیل عباسپور کے ڈپٹی کو ‏آرڈینیٹر عمران چغتائی، ضلع پونچھ کے ڈپٹی کو آرڈینیٹر ہارون دانش میر اور دیگر ‏نے شرکت کی، اجلاس میں حلقہ ایل اے 18 پونچھ 2 سے تحریک انصاف کے نامزد ‏امیدوار سردار قیوم نیازی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ،جبکہ پی ٹی آئی کے ‏مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار مرتضیٰ علی احمد کی قیادت میں اعتماد کا اظہار ‏کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بھی شریک تھی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قیوم نیازی کو ٹکٹ جاری کرنے ‏کیخلاف نظر ثانی بورڈ میں درخواست دی جائے گی، اگر نظر ثانی بورڈ نے شنوائی ‏نہ کی تو اس ضلع پونچھ کے تمام

عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس بلا کر آئندہ کا ‏لائحہ عمل دیا جائے گا۔ تنظیمی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ قیوم نیازی شکست ‏خردہ سیاستدان ہیں، اس سے قبل 2001 ، 2011 اور 2016 کا الیکشن ہار چکے ہیں ‏، قیوم نیازی کو ٹکٹ کا اجراء حلقے کے عوام کے ساتھ نا انصافی کے ساتھ کارکنوں ‏کی حق تلفی ہے، پارٹی قیادت ٹکٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرکے سردار مرتضیٰ علی ‏احمد کو ٹکٹ جاری کرے کیونکہ سردار مرتضیٰ نے حلقہ ایل اے اٹھارہ میں پارٹی ‏کی بنیاد رکھی اور دن رات ایک کر کے پارٹی کو مضبوط کیا۔۔ ان کا مزید کہنا تھا ‏کہ مرتضیٰ علی احمد ایک پڑھا لکھا باکردار نوجوان ہے ، مرتضیٰ کی صورت میں ‏تحریک انصاف باسانی سیٹ جیت سکتی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں