پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر، 71افراد لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید71اموات اور1ہزار771کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.71 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 850 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ21 ہزار 824 ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 57 ہزار336ہے اور 8 لاکھ 44 ہزار 638 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار39افراد جان کی بازی ہار چکے

ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار39، خیبرپختونخوا 4 ہزار 79، اسلام آباد 762، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 280اور آزاد کشمیر میں 544 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 81 ہزار527، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 32 ہزار822، پنجاب 3 لاکھ40 ہزار 110، سندھ 3 لاکھ 18 ہزار579، بلوچستان 25 ہزار218، آزاد کشمیر 19 ہزار250 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 588 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں