پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے سپینش کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پشاور( نیوز ڈیسک) پاکستان کے مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے سپین کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 42 واں ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔ سپین کے کھلاڑی ایلجاندرو سولر تاری نے 100 پاؤنڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں 49 پش اپس کیے تھے ، پاکستانی مارشل آرٹ کھلاڑی عرفان محسود نے ایک منٹ میں 55 پش اپس کر کے ریکارڈ توڑ دیا۔ عرفان محسود کے ریکارڈ کی تصدیق گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ای میل کے ذریعے کردی۔اپنے نئے ریکارڈ کے ساتھ عرفان محسود دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے جنہوں نے پش اپس کٹیگری میں سب سے زیادہ 23 ورلڈ ریکارڈز بنائے ہیں۔ واضح رہے کہ عرفان محسود نے اب تک بھارت کے 13 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں جب کہ امریکہ، برطانیہ، عراق، سپین، اٹلی، فلپائن، مصر کے بھی کئی ریکارڈز پاکستان کے نام کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں