امریکہ میں فلسطین کے حق میں ریلی ، یہودیوں کی بڑی تعداد شریک

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکہ میں فلسطین کے حق میں ریلی ، یہودی بھی سڑکوں پر آگئے، ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی، احتجاجی مظاہرے میں یہودیوں کی بھی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں مظاہرین نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا اور فلسطین کے حق میں نعرے لگائے ، واشنگٹن میں نکلنے والی اس بڑی احتجاجی ریلی میں یہودیوں کی بھی کثیر تعداد شریک ہوئی ، یہ ریلی امریکہ میں موجود مسلمان، عرب اور فلسطینی کمیونٹی کی جانب سے نکالی گئی تھی ، جس میں مظاہرین کی جانب سے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ،اس کے علاوہ مظاہروں کا اہتمام امریکہ کی دوسری

ریاستوں نیویارک، شیکاگو، ڈیربورن، ٹیکساس اور سان فرانسسکو میں بھی کیا جائے گا۔علاوہ ازیں معروف اسرائیلی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر شائع کردیں ، اخبار نے اپنے پہلے صفحے کوغزہ پر صیہونی فورسز کے حملوں میں شہید فلسطینی بچوں کے لئے مخصوص کیا اور سرخی لکھی کہ جنگ کا بدل یہ ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے معروف اور طویل عرصہ سے شائع ہونے والے اخبار ہیرٹز نے عبرابی زبان میں شائع شدہ ایڈیشن میں شہید فلسطینی بچوں کی تصاویر کو پہلے صفحے پر جگہ دی ، ناصرف یہ بلکہ اخبار نے صیہونی فورسز کے حملے میں شہید ہونے والے ان بچوں پر حملے کے وقت ہونے والے واقعات بھی تحریر کیے جب کہ اخبار کی جانب سے اسرائیلی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا گیا کہ غزہ میں 67 بچے ہلاک کر دئیے گئے، جنگ کا بدل یہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں