دوران پروازبوس و کنار کرنے والے جوڑے کا موقف سامنے آگیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)گذشتہ روز بتایا گیا کہ نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا نازیبا حرکات کرنے لگا۔ فضائی عملے اور ایئر لائن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں نوجوان جوڑا بوس و کنار اور نازیبا حرکات میں مصروف رہا،جہاز میں فیملیز بھی موجود تھی جنہوں نے اس صورتحال پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے شکایت کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ اور فضائی عملے نے مذکورہ جوڑے کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔جہاز میں موجود مسافر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو نجی

ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست دی۔ مسافروں کی درخواست پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا۔جوڑے کے خلاف درخواست دینے والے وکیل بلال فاروق علوی کا کہنا ہے کہ میں کراچی میں نوکری کرتا ہوں۔میں اپنی فیملی کے ہمراہ ایربلو کی فلائٹ سے سے کراچی سے اسلام آباد سفر کر رہا تھا۔ہمارے سے اگلی سیٹ پر موجود جوڑا نا زیبا حرکات کرتے ہوئے پایا گیا۔ایئر ہوسٹس کو کو معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے جوڑے کو وارننگ دی تھی تاہم پھر بھی وہ اپنی حرکات سے باز نہ آئے۔بعد ازاں ائیرہوسٹس نے انھیں ایک لحاف دیا۔مذکورہ جوڑے نے جاتے ہوئے ہمیں کہا کہ آپ کو ہماری پرائیویسی میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں پہنچتا۔جہاز میں موجود فیملیز کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ جہاز میں لوگوں کے سامنے نازیبا حرکات کرنے والے مذکورہ جوڑے کے خلاف کارروائی کی جائے۔اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے قوانین بنائیں جائیں۔دوسری جانب ملک میں سیاحت کے شعبہ کے فروغ اور سیاحوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے ملک میں ایک نئی نجی ائیرلائن کو مقامی پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں