پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ، 92افراد لقمہ اجل بن گئے، کہرام مچ گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 92 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 253 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 35 ہزار 577، سندھ میں 3 لاکھ 10 ہزار 557، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 30 ہزار 187، بلوچستان میں 24 ہزار 638، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 512،

اسلام آباد میں 80 ہزار 529 جبکہ آزاد کشمیر میں 18 ہزار 852 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار 544 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 726 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 23 ہزار 157 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 723 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار839افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 936، خیبرپختونخوا 3 ہزار 970، اسلام آباد 746، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 532 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 79 لاکھ 85 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات کی تعداد 34 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 93 لاکھ ایک ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 51 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں