شہید عبدالغنی بٹ ، شہید میرواعظ مولانا فاروق، شہید عبدالغنی لون اور شہدائے حول کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

سری نگر( پی کے نیوز)جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ اور وائس آف وکٹمز نے مشترکہ بیان میں شہید انسانیت شہید عبدالغنی بٹ، شہید ملت مولانا محمد فاروق، شہید حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہداۓ حول کو ان کی شہادت کی برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لئے جنت میں اعلیٰ ترین مقام کے لۓ دعا کی ۔آج سرینگر میں وسطی کشمیر سے وابستہ ضلعی ذمہ داران کی ایک مشترکہ دعاٸیہ مجلس واٸس آف وکٹمز کے واٸس چیرمین عبدالقدیر ڈار اور سالویشن موومنٹ کے سیکرٹری جنرل عبدالروف خان کے زیر صدارت منعقد ہوٸی جس میں وسطی کشمیر کے سبھی ذمہ داران نے شرکت کی

اور شہید انسانیت شہید عبدالغنی بٹ , شہید میرواعظ مولانا محمد فاروق , شہید حریت عبدالغنی لون اور شہداۓ حول کو ان کی 31ویں برسی پر پرنم آنکھوں خراج عقیدت پیش کیا ۔ دعاٸیہ مجلس میں سبھی ذمہ داروں نے شرکت کی اور شہدإ کو یاد کرتے ہوۓ ان کے مشن کو حتمی انجام تک لے جانے کے لۓ اپناعہد دہرایا۔ انہوں نے شہید عبدالغنی بٹ کی شہادت کی برسی پر انہیں دلی خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓ کہا کہ انھوں نے رواں جدوجہد آزادی اور سماج کے دبے کچلے افراد کے لۓ انتھک محنت کی اور حق و انصاف کے حصول کے لۓ ایک کلیدی کردار نبھایا ۔ روان تحریک آزادی اور معاشرے کے سدھار کے لئے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں رہنماؤں اور مجلس کے شرکإ نے کہا کہ انہیں ان کی قابل قدر خدمات کے لئے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں دہرایا کہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم جدوجہد آزادی کو مسلسل اور انتھک طریقے سے آگے بڑھاٸیں اور ایسی کسی سرگرمی میں ملوث نہ ہو جس سے تحریک آزادی اور پیش کی گٸی قربانیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔تنظیم کے قائدین نے شہید محمد اسلم خان اور امتیاز احمد کو بھی زبردست خراج عقیدت ادا کیا جن کو شہید عبدالغنی بٹ کی قُل خوانی کی مجلس میں بھارتی ایجنٹوں نے مجلس پر حملہ کرکے شہید کردیا تھا- اس موقع پر دعاٸیہ دعاٸیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوۓ عبدالقدیر ڈار اور روف احمد خان و دیگر رہنماؤں نے شہید عبداللطیف لون عُرف چا چا کی 31 ویں برسی پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مشن پر عمل کرتے ہوئے لطیف چا چا نے دوسروں کے لۓ قابل ستائش مثال پیش کی ۔جناب قدیر اور روف خان نے شہید محمد اسماعیل بٹ، محمد مقبول الٰہی، شہیدعبدالمجید ڈار,شہید برہان وانی ۔ شہید عبدالمجید شیخ , محمد ایوب بانڑے ۔حمزہ چاچا۔زاہداقبال۔رٶف رسول ۔حاجی بلال۔احمد حسن، صدیق صالح، عمر جان، محمد یوسف وانی ، عرفان، عبدالقیوم شیخ، فاروق بساطی، سہیل کوچھے، اشرف کوچھے اور دیگر شہدإ کو پُرنم آنکھوں خراج عقیدت پیش کیا اور اللہ تعلیٰ سے ان کے جنت نشینی کے لۓ دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں