جامشورو تھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ

جامشورو ( نیوز ڈیسک )جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں روزانہ 385 کلو گرام یا 60 سلنڈرز آکسیجن تیار ہو سکتی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے تیاراور مکمل کیے جانے والےاس منصوبے کے نتیجے میں فوری طور 385 کلو گرام آکسیجن روزانہ کی بنیاد پر تیار ہوگی جبکہ تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں

کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔ پاکستان کونسل برائے سائنسی اور صنعتی تحقیق ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کا دورہ کیا اور تیار شدہ آکسیجن کے نمونے حاصل کیے۔پی سی ایس آئی آر کے ماہرین نے منصوبے کے تمام تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا اور جلد ہی اپنی حتمی سفارشات پیش کریں گے۔ ماہرین کے مطابق اس منصوبے کی کامیابی سے کورونا کے علاج معالجے بالخصوص ایسے مریض جن کو آکسیجن کی ضرورت ہوگی، کے علاج میں بہت مدد ملے گی، جب کہ محکمہ صحت پر آکسیجن کی کمی کا دباؤ بڑی حد تک کم ہو جائے گا۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً سو افراد کورونا کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ایسے میں محکمہ صحت پر کورونا کے مریضوں کو بلا تعطل آکسیجن کی فراہمی کرنا تھی جس کے لیے دیگر آپریشنز اور علاج معالجے کو روکنا پڑا تاہم اب جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے جسے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں