میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں اور ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان نے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور اس کے نتیجے میں درجنوں بے گناہ فلسطینیوں کی شہادت پر وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ کی ہے، جس میں انہوں نے وی اسٹینڈ ود غزہ (ہم غزہ کے ساتھ ہیں) اور وی اسٹینڈ ود فلسطین (ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں) کے ہیش ٹیک کو استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں پاکستان کا وزیر اعظم ہوں اور ہم فلسطین اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے معروف امریکی

دانشور نوم چومسکی کا ایک مقولہ بھی شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے ایک فلسطینی کا موقف اس طرح بیان کیا ہے کہ ’ تم میرا پانی لے لو، میرے زیتون کے درختوں تباہ کر دو، میرا گھر جلا دو، مجھے نوکری سے نکال دو، میری زمین چوری کر لو، میرے والد کو قید میں ڈال دو اور میری والدہ کو قتل کر دو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہمیں تباہ کر دو لیکن یہ سب کرنے کے بعد بھی مجھے ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ میں نے راکٹ سے حملہ کیا۔ فلسطین کو آزاد کرو۔دوسری جانب انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی بلا روک ٹوک جاری ہے ، فلسطینیوں کو القدس میں نماز ادا کرنے سے روک دیا گیا ، غزہ میں بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل کیا گیا، اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کے قتل پر محض تشویش ہے۔شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اوردنیامحض تشویش کےاظہارپراکتفانہیں کرسکتے، اوآئی سی کوبھی فلسطین اورکشمیرپرروایتی اندازسےہٹ کرآگےبڑھناہوگا۔یاد رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے فلسطین کیساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کا مؤقف مسئلہ فلسطین اور مسجد اقصیٰ پر واضح ہے ، نہتے نمازیوں پر فائرنگ قابل افسوس ہے، عالمی برادری اسرائیلی تشدد بند کرانے کیلئے اقدامات کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں