لائیو کالز ڈرامہ ہیں،میری لائیو کال اٹینڈ کریں، مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کو چیلنج

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو لائیو کال کا چیلنج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کو چیلنج کرتی ہوں کہ میں لائیو کال کرتی ہوں وہ میری کال کا جواب دیں۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ لائیو کال حکومتی ڈرامہ ہیں،وزیراعظم ہاؤس میں پندرہ لوگوں کو وین پر بٹھا کر وزیراعظم کو لائیو کال کرائی جاتی ہے اگر وزیراعظم نے عوام سے بات کرنی ہے تو مارکیٹس میں بات کر کے دیکھ لیں۔مریم اورنگزیب نے دورہ سعودی عرب سے متعلق کہا کہ کہ دورے میں چاولوں کی بوریاں لے کر آتے ہیں ،

کیا عمران خان چاول لینے سعودی عرب گئے تھے، ہزار ارب کے نئے قرضے لیے گئے لیکن ایک اینٹ نہیں لگائی گئی، عوام کے پاس بال اور گھر کا کرایہ دینے کے پیسے نہیں ہیں ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج عوام پوچھتے ہیں کشمیر کا سودا کیسے ہوا،عوام پوچھتے ہیں مہنگائی 17 فیصد کیسے ہو گئی ،چینی پہلے ایکسپورٹ ہوتی تھی پھر امپورٹ ہوتی ہے ،آٹا ایکسپورٹ ہوتا ہے پھر امپورٹ ہوتا ہے، عوام پوچھ رہی ہے معاشی نمو کی شرح منفی میں کیسے گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان تمام مافیا کا سہولت کار ہے جس نے آئین توڑا اس کے لئے کوئی سزا نہیں۔قبل ازیں مریم اورنگزیب نے وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر کتا کاٹ جائے تو اس کا کوئی علاج نہیں ،حدیبیہ میں نئی تفتیش کے آغاز کا حکم دے کر عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام نیب کیس جھوٹے تھے ،ثابت ہوگیا کہ آشیانہ، صاف پانی، گندا نالہ،ملتان و لاہور میٹروز، آمدن سے زائد اثاثوں کے سب کیس صرف سیاسی انتقام تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں