مسلمانوں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالی کنگنا رناوت کو منہ کی کھانا پڑگئی

ممبئی (ویب ڈیسک)ٹوئٹر نے بالی وڈ کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہےکہ کنگنا کا ٹوئٹر اکاؤنٹ مودی حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسیوں پر سخت تنقید کے نتیجے میں معطل کیا گیا ہے۔گزشتہ روز بھی اداکارہ نے بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس لگائے جانے پر شدید تنقید کی تھی۔گزشتہ ہفتے مودی سرکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو درخواست دی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ جو اکاؤنٹس کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث حکومت پر تنقید کر رہے ہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

مودی سرکار پر تنقید کرنے والی بے باک اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اکاؤنٹ معطل کیا جا چکا ہے۔اس سے قبل وہ بھارت میں مصنوعی آکسیجن کی زائد پیداوار کرنے پر ناراض ہوگئی تھیں۔بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا جس میں خاصی برہم دکھائی دیں۔کنگنا نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہر کوئی زیادہ سے زیادہ آکسیجن پلانٹس بنا رہا ہے، آکسیجن سلینڈرز ٹنوں کے حساب سے مل رہے ہیں۔اداکارہ نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ ہم کس طرح اس ساری آکسیجن کا بدلہ دے سکیں گے جو زبردستی ماحول سے لی جا رہی ہے؟اداکارہ کا مایوس کن لہجے میں کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ہم نے اپنی غلطیوں اور ان سے ہونے والی تباہی سے کچھ نہیں سیکھا۔واضح رہے بھارت کی موجودہ کورونا وائرس کی سنگین صورتحال کے تحت مودی سرکار نے فیصلہ کیا ہے کہ 3 ماہ کے اندر ملک میں 500 میڈیکل آکسیجن پلانٹس لگائے جائیں گے، ایک آکسیجن پلانٹ میں ایک منٹ کے اندر ایک ہزار لیٹر گیس فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں