چوہدری شجاعت، پرویز الہیٰ اور مونس سمیت کتنے افراد کیخلاف نیب انکوائر ی بند کردی گئی؟

لاہور (نیوز ڈیسک) احتساب عدالت لا ہور نے چودھری برادران کیخلاف 2 ریفرنسز بند کرنے کی منظوری دے دی، چودھری شجاعت، پرویزالہیٰ، مونس، شافع سمیت خاندان کے 12 ارکین کی انکوائری بند کردی گئی، چیئرمین نیب نے کی سفارش پر انکوائریاں بند کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لا ہور نے چودھری برادران کے 12 خاندنی اراکین کیخلاف 2 ریفرنسز بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، چودھری شجاعت، پرویزالہیٰ، مونس، شافع سمیت دیگر کے خلاف انکوائری بند کی گئی ہے۔چودھری برادران کیخلاف 2021 کو چیئرمین نیب نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی تھی۔

احتساب عدالت لاہور نے پرویزالہٰی کیخلاف غیرتعیناتی ریفرنس 6 مئی تک ملتوی کردیا ہے۔ یاد رہے 21اپریل کو چودھری پرویز الٰہی، چودھری شجاعت اور خاندان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب نے چودھری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔نیب لاہور نے تین انکوائریاں بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں تین ریفرنس دائر کیے، عدالت نے نیب کو 24 اپریل تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف انکوائری بند کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ان کی اہلیہ، بیٹوں مونس الٰہی، راسخ الٰہی اور 2 خواتین کے خلاف انکوائری بند کرنے کا ریفرنس دائرکیا گیا۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد نے نیب کی جانب نے ریفرنس بند کرنے کی استدعا پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسداللہ اعوان نے عدالت میں دلائل دے جس میں کہا گیا کہ نیب چودھری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری کررہا تھا، دوران تفتیش چودھری شجاعت حسین اور ان کے صاحبزادوں کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانےکے شواہد موصول نہیں ہوئے۔پراسیکیوٹر اسداللہ اعوان کا کہنا تھا کہ چودھری برادران کے خلاف تین مختلف انکوائریاں نیب میں زیر التواء تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین پربطور وفاقی وزیرآمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کاالزام تھا جبکہ پرویز الٰہی پر بطور اسپیکر پنجاب اسمبلی آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے اور بطور لوکل گورنمنٹ منسٹر غیر قانونی تعیناتیوں کا الزام تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں