آسٹریلوی حکومت سیخ پا، کورونا کے جہنم بھارت سے فوری آسٹریلیا واپس آنے والوں کو جیل بھیجنے کا حکم

کینبرا (نیوز ڈیسک ) پیسے کی لالچ میں آئی پی ایل کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹرز جیل جانے کی تیاری کریں، بھارت سے 2 کینگرو کرکٹر کی واپسی پر آسٹریلوی حکومت شدید سیخ پا، کورونا کے جہنم بھارت سے فوری آسٹریلیا واپس آنے والوں کو جیل بھیجنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق بھارت سے دوہا کے راستے آسٹریلیا میں داخل ہونے والے 2 آسٹریلین کرکٹرز ایڈم زیمپا اور کین رچرڈسن کے ملک پہنچنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی حکومت نے انتہائی سخت فیصلہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے عارضی طور پر انڈیا کے سفر کو غیر قانونی بنائے جانے کے بعد آسٹریلیائی

شہریوں کو انڈیا سے وطن واپس آنے والے پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ آسٹریلوی وزارت صحت نے کہا کہ یہ فیصلہ قرنطینہ میں موجود لوگوں کے تناسب کی بنیاد پر کیا تھا جنہیں انڈیا سے کووڈ 19 انفیکشن لاحق ہوا۔اس ہفتے کے اوائل میں آسٹریلیا نے انڈیا سے آنے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی تھی۔انڈیا میں ایک اندازے کے مطابق نوہزارآسٹریلوی باشندے ہیں جن میں سے 600 خطرے سے دوچار ہیں۔ اسی لیے پیر سے جو بھی شخص آسٹریلیا میں اپنی آمد کی تاریخ سے قبل 14 دن کے دورانیے میں انڈیا گیا ہے، اس کے ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔نئے فیصلے کی خلاف ورزی کے نتیجے میں پانچ سال قید کی سزا 66000 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ یا دونوں کی سزا ہوسکتی ہے۔وزارت صحت نے بتایا کہ اس فیصلے پر 15 مئی کو نظر ثانی کی جائے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا سب سے زیادہ شکار وہ آسٹریلوی کرکٹر ہو سکتے ہیں جو اس وقت پیسے کی لالچ میں آئی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں۔ ان کینگرو کرکٹر کو پہلے ہی شدید تنقید کا سامنا ہے۔ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ بھارتی کرکٹ بورڈ اور غیر ملکی کرکٹر کی بے حسی اور غیر ذمے داری کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت اس وقت کورونا کا جہنم بن چکا، لیکن نہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل منسوخ کی، نہ ہی پیسے کی لالچ کی وجہ سے غیر ملکی کرکٹر نے خود کو لیگ سے علیحدہ کیا، اس لیے ان لوگوں کیخلاف جو بھی سخت ایکشن لیا جائے، وہ جائز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں