پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے تعمیری کردار پر انکو سلام پیش کرتا ہوں،چوہدری فیصل ایڈووکیٹ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے ضلعی نائب صدر چوہدری فیصل محمود ایڈووکیٹ کا مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام یکم مئی پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مزدوروں کے تعمیری کردار پر انکو سلام پیش کرتا ہوں،مزدور اس ملک کے معمار ہیں،یکم مئی ان کی محنت اور عظمت کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے مزدور کی عزت نفس کی بحالی اوراجرت کی بروقت ادائیگی ہی اصل نیکی ہے۔ ہماری حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کی جدو جہد کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ویژن اسی محنت کش طبقے کی زندگیوں میں بہتری اور خوشحالی لانا ہے،،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت ۲۰ ہزار روپے کرنے کی منطوری دی گئی . مزدوروں کےلئے بہتری کے اقدامات اٹھانا عمران خان کی حکومت کےلئے ترجیح اول ہے.عمران خان پناہ گاہیں اور لنگر خانے بنا کر غرباء اور مساکین کا سہارا بنے، ہاؤسنگ اور احساس پروگرام جیسے منصوبے عمران خان کا مزدوروں کے ساتھ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں