انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،خدیجہ زرین

باغ(پی کے نیوز) چیئرپرسن سدھن ایجوکیشنل کانفرس وویمن ونگ خدیجہ زرین نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ملک کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے آئی ٹی کا شعبہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے، آئی ٹی کے شعبہ میں بالخصوص کووڈ کے دوران تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں ایم ٹی بی سی کے دورے کے موقع پر کیا، ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کے شعبے سے منسلک افراد کی مانگ دنیا بھر میں ہے۔ بہت سستے داموں خواتین کو آئی ٹی کے مختلف کورسسز کروا کر ان کی زندگیاں تبدیل کی جاسکتی ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں

خواتین صرف 14فیصد ہیں۔ خواتین آئی ٹی کے شعبہ کو اپنائیں اس میں روزگار کے بہتر مواقع ہیں، خدیجہ زرین نے ایم ٹی بی سی کے بانی محمود الحق کو خراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایم ٹی بی سی کو شروع کرنا احسن اقدام ہے، ایم ٹی بی سی کے قیام سے بے شمار خواتین کو روزگار کے مواقع ملے ہیں، یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب اہم قدم ہے، انہوں نے ایم ٹی بی سی کے ڈائریکٹر میڈیا زرطیف بادشاہ کی بھی تعریف کی، ان کا کہنا تھا کہ زرطیف بادشاہ نوجوان ڈائریکٹر ہیں جو اپنے ملک کی بہتری کا سوچتے ہیں، ایم ٹی بی سی آ کر بہت خوشی ہوئی، یہ ایک اسٹیٹ آف آرٹ ادارہ ہے جو آزادکشمیر کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں