آزادکشمیر حکومت بلدیہ ملازمین کے مطالبات پورے کرے، ورنہ دما دم مست قلندر ہوگا، خولہ خان

مظفرآباد ( نمائندہ خصوصی )چیئرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ ومرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر خولہ خان نے حکومت آزادکشمیر سے بلدیہ ملازمین کے تمام مطالبات فوری پورے کرنے کا مطالبہ کر دیا ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا نمائندگان سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بلدیہ ملازمین کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہونا چاہیے تحریک انصاف مکمل طور پر بلدیہ ملازمین کے ساتھ ہے جب ہم صبح جاگتے ہیں تو بلدیہ ملازمین نے پورا شہر صاف کیا ہوتا ہے وہ ان بلدیہ ملازمین کی وجہ سے صاف ہوتا ہے اس وقت پورا شہر مظفرآباد گندگی سے بھرا ہوا ہے ہر جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں

انھوں نے کہا کہ اگر بلدیہ ملازمین کو سنجیدگی سے حل نہ کیا گیا تو تحریک انصاف بھرپور احتجاج کرے گی۔انھوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر نے لینٹ آفیسران کی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن بلدیہ ملازمین کے مسائل نہ پورے کئے صفائی ورکرز پنشن کے حصول کے لئے آج سڑکوں پر نکلے ہیں ان کے مطالبات حکومت آزادکشمیر کو ماننے چاہیے پنشن ان کا بنیادی حق ہے۔پنشن بلدیہ ملازمین کو کیوں نہیں دی جا رہی اور کیوں لیت ولعل کی پالیسی اختیار کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مظفرآباد شہر گندگی کا مناظر پیش کر رہا ہے فوری طور پر حکومت آزادکشمیر بلدیہ ملازمین کے مطالبات پورے کرے ورنہ دما دم مست قلندر ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں