بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک)بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی اعزاز چھین لیا ۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے قائد ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔ بابراعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین 2000 رنز مکمل کر لیے۔ بابراعظم نے کیریئر کی 52 ویں اننگز میں 2000 رنز کا سنگ میل عبور کیا جبکہ ویرات کوہلی نے 56 اننگز میں 2000 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔

بابراعظم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں 2000 رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ اس سے قبل محمد حفیظ اور شعیب ملک بھی 2000 ٹی ٹونٹی رنز بنا چکے ہیں۔ آسٹریلیا کے ایرون فنچ نے 62، سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم نے 66 اور کیوی اوپنر مارٹن گپٹل نے 68 اننگز میں 2000 ٹی ٹونٹی رنز مکمل کیے تھے۔ بابراعظم مجموعی طور پر ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 2000 رنز بنانے والے دنیا کے گیارہویں بیٹسمین ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں