کورونا وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، اماراتی حکومت نے دوبارہ کرفیو لگانے کا عندیہ دیدیا

دبئی(نیوز ڈیسک) اماراتی حکومت نے مملکت میں دوبارہ کرفیو لگانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امارات حکومت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 دنوں سے مسلسل کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے رات کے اوقات میں دوبارہ کرفیو لگایا جاسکتا ہے۔ امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے، گذشتہ 5روز میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ بعض لوگوں کے حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے کی وجہ سے ہوا ۔انھوں نے سماجی میل جول کے وقت تجویز کردہ فاصلہ برقرار نہیں رکھا،چہروں پر ماسک

نہیں پہنے ،انھوں نے خاندان کے ساتھ سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے اور وہ ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے رہے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ 5 دنوں سے امارات میں کوروناکے یومیہ کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اسی وجہ سے اب اماراتی حکومت نے ایک بار پھر مملکت میں رات کے اوقات میں دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ایک روز میں کرونا وائرس کے 70079 ٹیسٹ کیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امارات کی وزارت صحت نے ان ٹیسٹوں کے بعد 424 افراد کے کووڈ19کا شکار ہونے کی تصدیق کی اورکہاکہ اب تک ملک میں 20 سے 40 سال کی عمر کے لوگ سب سے زیادہ اس مہلک وبا کا شکار ہوئے ۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں گذشتہ 24 گھنٹے میں 112 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ۔ اس طرح اب ملک میں تن درست ہونے والوں کی تعداد 48408 ہوگئی ہے۔یو اے ای میں اب تک کرونا وائرس کے 66617 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے اور اس مہلک وائرس سے 372 مریضوں کی وفات ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں