یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ، حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

کوئٹہ (نیوز ڈیسک)صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت نے صوبے بھر میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ داخلہ بلوچستان نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیکفیشن میں محکمہ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں تمام دکانیں، مارکیٹ اور شاپنگ مالز سحری تا شام 6 بجے تک کھلے رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروباری سرگرمیاں، دوکانیں، شاپنگ مالز، مارکیٹیں مکمل بند رہیں گے، تمام تقریبات ( انڈور و آؤٹ ڈور) ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی،

جب کہ سینما گھر بھی بند رہیں گے۔تاہم میڈیکل اسٹورز، بلڈ بینک، اسپتال اور پیٹرول پمپس 24 گھنٹے سروس جاری رکھ سکتے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹ صرف ٹیک اوے سروس کے لیے کھلے رہیں گے، تمام پارکس مکمل بند رہیں گے اور صرف واکنگ یا ورزش کرنے والوں کے لیے اجازت ہوگی، تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ملازمین گھروں سے ہی /50 فیصد کام کی ادائیگی کریں گے۔یاد رہے کہ سندھ میں کاروباری، سماجی پابندیاں 16 مئی تک نافذ رہیں گی، محکمہ داخلہ سندھ نے اس ضمن میں ایک بار پھر حکم نامہ جاری کردیا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نئے حکمنامے کے مطابق سندھ میں دو روزہ کاروباری سرگرمیوں کو بند رکھنے کے ایام میں ایک مرتبہ پھر تبدیلی کردی گئی، صوبے بھر میں ہفتہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویہ اسٹورز، اسپتال، کلینکس، دودھ، بیکری، قانون نافز کرنے والے اداروں، میڈیا اداروں اخبار فروشوں سمیت لازمی خدمت کے اداروں پر پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے لیے سحری سے شام 6 بجے تک اجازت ہوگی، اس سے قبل کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت تھی، سینما، تھیٹر، تفریحی پارکس اور مزارات مکمل بند رہیں گے، ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں