شہزاد اکبر نے ’’محکمہ زراعت‘‘سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

لاہور (نیوز ڈیسک) معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے مپریس کانفرنس میں حکمہ زراعت کے ذکر پر معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں اس محکمہ زراعت کا ذکر تھا جو ن لیگ کے ہونہار انجینئرنما ڈاکٹر، شوبازشریف اور صاحبزادی پر مبنی ہے، اگر کسی ادارے یا شخص کی دل آزاری پہ میں معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میری پریس کانفرنس میں اس محکمہ زراعت کا ذکر تھا جو ن لیگ کے ہونہار انجینئرنما ڈاکٹر، شو باز شریف اور صاحبزادی پے مبنی تھا۔جنہوں نے کمال مہارت سے پیوند لگا کر پوری قوم کو نواز شریف کی بیماری کا یقین دلایا۔این آراو یہ نیب کی 34 ترامیم

کی صورت میں حکومت سے مانگ رہے ہیں جو کسی صورت نہیں ملنا۔انہوں نے کہا کہ یہاں یہ واضح کرنا بھی ضروری ہے کہ میرے بیان سے اگر قومی سلامتی کے اداروں کے بارے میں کوئی غلط تاثر پیدا ہوا ہو تو وہ بے بنیاد اور حقیقت سے عاری ہے اور کسی ادارے یا شخص کی دل آزاری پہ میں معذرت خواہ ہوں۔مزید برآں انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ احسن اقبال نے اپنی پریس کانفرنس پھر جھوٹ بولا ہے۔اینٹی منی لانڈرنگ بل پر قوم اور اپنے کارکنان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ پریس کانفرنس میں یہ کہنا تھا کہ حکومت ایسا بل لا رہی ہے جس کے تحت کاروباری افراد کو منی لانڈرنگ کی مد میں 180دن کیلئے بند کیا جاسکے گا۔احسن کو علم نہیں یا قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں جو ترامیم کی جا رہی ہیں، وہ فیٹف کی تحریری سفارشات کی روشنی میں کی جا رہی ہیں۔ اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کی شقوں کی مزید وضاحت کی جا رہی ہے۔اسی طرح جو کمی تھی اس کو پورا کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں