سکندرحیات کی صحت یابی کیلئے فیس بک پر دعا کیوں مانگی؟وزیراعظم آزاد کشمیرنے لیگی رہنما کی تنخواہ اور الائونسز روکنے کے احکامات جاری کردیئے

مظفرآباد(نمائندہ خصوصی)سکندرحیات کی صحت یابی کے لیے فیس بک پر دعا مانگنا لیگی رہنما کو مہنگا پڑھ گیا، وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے رابطہ آفیسر برائے حریت کانفرنس راجہ امتیاز طاہر کی تنخواہ اور الاؤنسز روکنے کے احکامات جاری کردیئے، راجہ فاروق حیدر نے سیکرٹری لبریشن سیل کو ٹیلیفون پر کال کرکے امتیاز طاہر کے الاؤنسز اور تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کیے، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کے ایک ملازم نے راجہ فاروق حیدر کو امتیاز طاہر کی فیس بک کا

سکرین شوٹ دکھایا اور کہا کہ امتیاز پر آپ نے نوازشات کی لیکن وہ ہمارے ساتھ مخلص نہیں ہے جس پر فاروق نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے یہ نارمے کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے، نارمہ برادری ریوڑ کی حیثیت اختیار کر چکی ہے پہلے مشتاق منہاس ہانک کر اپنے ساتھ لے گیا اب راجہ یاسین ہانک کر لے جائے گا، ذرائع کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے وہیں بیٹھ کر سیکرٹری کو احکامات جاری کیے کہ امتیاز طاہر کی تنخواہ اور الاؤنسز فوری طور پر روک دیئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں