کیا ترحیل سے بھیجے گئے پاکستانی واپس سعودی عرب آ سکتے ہیں؟

ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی مملکت میں کورونا وائر سکی وجہ سے فی الحال بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد ہے، البتہ خصوصی پروازوں کے ذریعے مملکت میں پھنسے تارکین کو ان کے وطن واپس بھجایا جا رہا ہے۔ جو سعودی اقامہ ہولڈرز اپنے وطن میں ہی رہ گئے ہیں، ان کی واپسی کے حوالے سے ابھی تک کوئی پروگرام واضح نہیں کیا گیا۔اُردو نیوز سے چند پاکستانی تارکین نے ترحیل پر واپسی کے حوالے سے سوالات کیے ہیں۔ نصیر میرنے سوال کیا کہ میرا اقامہ 5 ماہ سے ایکسپائر تھا۔ میرا خروج کفیل نے ’ترحیل ‘ سے لگوایا تھا اب میں واپس آنا چاہتا ہوں کوئی کہتا ہے پابندی 5 برس کی ہے کوئی 3 برس؟

میری سعودیہ واپسی کب تک ہو سکتی ہے؟ جس کے جواب میں اُردو نیوز کی جانب سے بتایا گیا کہ شعبہ ترحیل کے ذریعے جن تارکین کا خروج نہائی لگایا جاتا ہے ان کے لیے پابندی پہلے 5 برس ہوا کرتی تھی مگر چند برس قبل اسے کم کرکے 3 برس کر دیا گیا ہے۔اگر آپ پر سابق کفیل نے کوئی اور الزام عائد نہیں کیا تو آپ 3 برس بعد بھی دوسرے ویزے پر مملکت ا?سکتے ہیں تاہم یہ اسی وقت ممکن ہو گا جب حالات نارمل ہو جائیں اور بین الاقوامی پروازیں بحال ہوں۔ عابد خان کا سوال تھا ‘میں دوسری جگہ کام کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔مملکت سے نکالے تین برس ہو چکے ہیں۔ دریافت یہ کرنا ہے کہ کب تک دوبارہ آ سکتا ہوں؟جس کے جواب میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کفیل کے علاوہ کسی دوسرے کے پاس کام کرنا قانونی طور پر جرم ہے جس کی سزا مملکت سے بے دخلی اور بلیک لسٹ کیا جانا ہے۔قانونی طور پر جو غیر ملکی کارکن مملکت میں قانون محنت کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوتے ہیں ان پر عام حالات میں 3 برس کی پابندی ہوتی ہے کہ وہ اس دوران مملکت نہیں آ سکتے تاہم مخصوص حالات مختلف ہیں جن میں تحقیقاتی افسر پابندی کا تعین کرتا ہے جو ایک سے 10 برس یا تاحیات بھی ہو سکتی ہے البتہ اس نوعیت کی پابندی مختلف جرائم پر دی جاتی ہے۔ فیاض خان نے اپنے اقامے کے حوالے سے دریافت کیا ہے ’میرا اقامہ سائق خاص یعنی فیملی ڈرائیور کا ہے میں چھٹی پر پاکستان آیا ہوا ہوں، اقامہ ختم ہونے میں 10 دن باقی ہیں کیا میرا اقامہ تجدید ہو جائے گا؟ انہیں آگاہ کیا گیا کہ شاہی احکامات کے تحت وہ تارکین وطن جو مملکت سے چھٹی گئے ہوئے ہیں اور موجودہ حالات کی وجہ سے فلائٹوں پر عائد پابندی کے سبب مملکت نہیں آسکے ان کے اقاموں کی خود کار طریقے سے 3 ماہ کی تجدید کر دی گئی ہے۔آپ فکر نہ کریں کیونکہ اقامے کی توسیع کے ساتھ خروج وعودہ کی مدت میں بھی خودکار طریقے سے 3 ماہ کی توسیع کر دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں