آج رات سے پٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ ہونے جارہا ہے ؟حکومت نے عوام مہنگائی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بوجھ، پٹرول سات روپے اور ڈیزل ساڑھے چھ روپے لٹر مہنگا ہونے کاامکان، حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، 7 روپے لٹر تک مہنگی ہونے سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے مزید دب جائیں گے۔ پیٹرول 7 روپے تک فی لٹر ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج وزیر اعظم کریں گے ۔ لیوی میں کمی کرکے قیمتوں میں کم اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس قیمتیں برقرار رکھنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ اوگرا اپنی ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھجواچکا ہے، اوگرا نے ورکنگ 30 روپے فی لیٹر لیوی کے حساب سے کی ہے ، وزارت خزانہ آج شام نئی قیمتوں کااعلان کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں