حکومتی اتحادی ہم سے رابطے میں ہیں، بلاول بھٹو

کوہاٹ (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کے اراکین اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں ، لانگ مارچ کی تیاری پکڑو ، کونے کونے سے جمہوری عوام نکلیں گے ، ہم اسلام آباد جائیں گے تاکہ نا اہل وزیر اعظم کو ہٹائیں ، جب سے یوسف رضا گیلانی کو کھڑا کیا حکومت پریشان ہے ، کٹھ پتلی حکومت میں صلاحیت نہیں کہ حکومت چلاسکے، علیمہ باجی کی سلائی مشین میں بھی کرپشن ہے ، بی آر ٹی ملک کا سب سے منہگا اور کرپشن سے بھرا پروجیکٹ ہے ، ٹرانسپرنسی کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت میں کرپشن بڑھی ہے ، نالائق اور نااہل حکمران

نے غریب کے حقوق سلب کیے ، پاکستانی عوام جمہوریت اور پی ڈی ایم کےساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس نالائق حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے ، ضمنی الیکشن میں حکومت کی شکست سے پتا چل گیاعوام ہمارےساتھ ہیں ، پختونخوا کے عوام کو نالائق و ناجائز حکومت سے بچائیں گے ، پاکستان میں آج منہگائی افغانستان اور بنگلا دیش سےبھی زیادہ ہے ، عمران خان اور پی ٹی آئی نے کرپشن کیخلاف نعرے لگائے ، سب کے لئے ایک قانون ہوگا تو پھرکرپشن ختم ہوسکتی ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوام کےساتھ ملکر عوامی حکومت بنائیں گے جو غریب کا خیال رکھے ، پیپلزپارٹی نے خیبر پختو نخوا کا نام دے کر صوبے کو شناخت دلوائی ، سابق صدرآصف زرداری نے سی پیک منصوبےکی بنیاد رکھی تھی ، سی پیک کا نام اس لیے رکھا کہ پسماندہ علاقے کو فائدہ پہنچانا تھا، ہماری سوچ تھی گلگت سے بلوچستان تک چین کےساتھ معاشی ترقی کریں گے نالائق حکومت سی پیک منصوبہ ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ، اس نالائق حکومت نے سی پیک کو سست روی کا شکار کیا۔بلاول بھتو زرداری نے کہا کہ عوام کو نالائق اور نااہل حکمران سے چھٹکارا دلائیں گے ، دھاندلی زدہ حکومت نے ملک میں بحران پیدا کیاہے ، نالائق حکومت نے عوام کو منہگائی کے طوفان میں ڈبا دیا ہے ، نالائق حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ختم کرنے کی کوشش کی ، 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ ختم کرنےکی اجازت نہیں دیں گے ، ہم مل کر روزگار میں اضافہ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر شمیم آفریدی اور ایم پی اے امجد آفریدی کو پارٹی میں خوش آمدید کرتے ہیں ، پیپلزپارٹی نے 73 کے آئین کو 18 ویں ترمیم کی صورت میں بحال کیا، سرحدوں پر لڑنے والے جوانوں کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں