چیئرمین نیب بھی اربوں کی بے نامی جائیدادوں کے مالک نکلے، جاوید اقبال کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا گیا

لاہور (نیوز ڈیسک)لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے چیئرمین نیب کیخلاف درخواست جمع کروا دی ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق لیگی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری کیلئے چیئرمین نیب کیخلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروا دی ہے ۔انہوں نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال اہم سرکاری ادارے کے سربراہ ہیں، انہوں نے اربوں روپے کی جائیدادیں بنا رکھی ہیں ۔ انہوں نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے جائیدادیں فیملی اور بے نامی داران کے نام پر آمدن سے زائد بنا رکھی ہیں ۔ کیپٹن (ر) صفدر نے سابق رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے درخواست دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں