ہم عمران خان کو کھا جائیں گے ، آصف زرداری کی جانب سے مریم نواز کو بڑی یقین دہانی کرادی گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) گذشتہ روز مریم نواز اور بلاول بھٹو کی ملاقات ہوئی،دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑا بریک تھرو ہوا ، دھرنا دینے کے مخالف بلاول بھٹو لانگ مارچ کے بعد دھرنا دینے کے لیے تیار ہو گئے ۔ پورٹس کے مطابق ون آن ون ملاقات میں بلاول بھٹو نے لانگ مارچ میں دھرنا دینے کی پہلے مخالفت کی۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہمیشہ سے دھرنا دینے کے خلاف موقف رہا ہے۔جبکہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا موقف تھا کہ دھرنے دئیے بغیر لانگ مارچ کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دھرنا دیں گے تو ہی حکومت پر دباؤ بڑھے گا۔

مریم نواز کا شروع سے ہی موقف رہا ہے کہ حکومت کو گرانے کے لیے تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور لانگ مارچ کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے۔اسی حوالے سے تجزیہ کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے مریم نواز کو دو تین چیزیں دکھائیں اور کہا کہ آپ فکر نہ کریں ہم عمران خان کو کھا جائیں گے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز جو الزمات لگاتی تھیں اور اداروں کو ڈراتی تھیں ان میں کافی حد تک کامیاب ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ ضمنی انتخابات میں پولنگ دوبارہ کروانے کے فیصلے نے واضح کردیا ہے کہ اب وزیراعظم کے حالات تبدیل ہونے والے ہیں ۔ کچھ بڑوں کو مریم نواز پسند ہیں تو کسی کو بلاول بھٹو، اس لیے وزیراعظم کے لیے اب حالات تبدیل ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔یاد رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن سے متعلق فیصلہ سنایا۔ الیکشن کمیشن نے پورے حلقے میں انتخابات سے متعلق مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 75 ڈسکہ پر دوبارہ انتخابات کا حکم دے دیا جس کے بعد حلقے میں 18 مارچ کو دوبارہ الیکشن ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں