پاکستان کو ایل این جی اور تیل درآمد کرنے کیلئے کتنے ارب ڈالر کی فنانسنگ مل گئی، شاندارخبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد: 4 ارب 50 کروڑ ڈالر کے تین سالہ فنانسنگ فریم ورک کے ذیلی استعمال سے قبل پاکستان اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے رواں مالی سال کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ فیسیلیٹی پر دستخط کردیے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دستخط کی تقریب کے بعد جاری ہونے والے ایک باضابطہ بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی ٹی ایف سی سال 2021 میں ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی ٹریڈ فنانسنگ کو موبلائز کرے گا’۔اس سہولت کے تحت حاصل ہونے والی فنانسنگ کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، پاک-عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) اور پاکستان

ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) کے ذریعے خام تیل، سال 2021 میں ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے اور ایل این جی اور ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنے اور آئل درآمدگی بل کے لیے وسائل فراہم کرنے میں استعمال کیا جاسکے گا۔مذکورہ دستاویز پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکریٹری نور احمد اور آئی ٹی ایف سی کے چیف ایگزیکٹو افسر انجینیئر ہانی سلیم سونبول نے دستخط کیے۔آئی ٹی ایف سی اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی ایک ذیلی تنظیم ہے۔باخبر ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ دستخط کی تقریب کے موقع پر دونوں نے فریقین نے مزید ایک اور 3 سالہ فنانسنگ فریم ورک ایگریمنٹ کو مضبوط کرنے جبکہ اس منصوبے میں زرعی مصنوعات بشمول موجود تیل کی مصنوعات کی موجودہ پائپ لائنز اور ایل این جی سے ڈی اے پی کھاد کو شامل کرنے تک توسیع دینے پر بھی اتفاق کیا۔آئندہ فنانسنگ فریم ورک کو جون میں اسلامی ترقیاتی بینک کے سالانہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں