مریم نواز کو نیب نے طلب کیااور پھر انٹرنیشنل کال پریوٹرن لیتے ہوئے وارنٹ کینسل کر دیے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز ملکی سیاست میں دو اہم واقعات پیش آئے جس میں سے ایک حمزہ شہباز کی رہائی اور دوسرا مریم نواز کو نیب کے طلب کرنے کا تھا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ پہلے نیب نے طلب کیااور بعد میں وارنٹ طلبی کینسل کر دیے۔اس حوالے سے کافی چہ میگوئیاں ہو رہی ہیں کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے اس قسم کی واردات جس میں مریم نواز کو طلب کرنے کے بعد وارنٹ کینسل کردینااور نیب حکام کا ٹال مٹول سے کام لینا کسی بڑی کہانی کا اشارہ کرتا ہے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ تاثر یہی ملتا ہے کہ ڈیل ہو چکی ہے جس وجہ سے ڈھیل دی جا رہی ہے۔

انہوں نے اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا مگر کسی بیرونی کال پر فیصلہ واپس لیا گیا۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ میں نام نہیں لینا چاہتا مگر جانتا ہوں کہ ایک انٹرنیشنل کال آنے کے بعد نیب حکام نے یوٹرن لیااور مریم کو نیب میں طلب کرنا کا منصوبہ کینسل کر دیا گیا۔عارف حمید بھٹی نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کی رہائی پر سب سے زیادہ دکھی مریم نواز ہیں۔پنجاب میں ن لیگ پارٹی پر جو گرفت حمزہ شہباز کی ہے وہ مریم کی نہیں،اب ن لیگ کی دراڑیں واضح طور پر سامنے آئیں گی کیونکہ جب حمزہ شہباز جیل میں تھا تو ن لیگ کا لاہور کا جلسہ بھی ناکام ہو گیا تھا اس کی وجہ یہ ہے کہ جتنا عرصہ شہباز شریف وزیراعلیٰ رہے تب تک عملی طور پر حمزہ شہباز نے ہی پنجاب کو چلایاور اب پی ٹی آئی کے ناراض ایم پی اے بھی حمزہ شہباز سے ملاقاتیں کریں گے اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بڑا اپ سیٹ سامنے آئے گا کہ بہت سارے بکاؤ لوگ اب پارٹیاں بدلتے نظر آئیں گے۔ سینیٹ الیکشن میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ نظر آئے گا کیونکہ جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر نظر آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں