پاکستان اسپورٹس کیلئے سری لنکا کو 50ملین روپے فراہم کریگا

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا نے دہشتگردی، جرائم، اسمگلنگ کیخلاف مضبوط اقدامات اٹھانے پراتفاق کیا ہے، وزیراعظم نے 50 ملین ڈالرکی دفاعی کریڈیٹ لائن کی سہولت کا اعلان کیا، سیاحت، تجارت اور ثقافت کیلئے ہوائی رابطے بڑھائے جائیں گے، اسپورٹس کیلئے سری لنکا کو 52 ملین روپےفراہم کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ سری لنکا سے متعلق اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاکستان اور سری لنکا کے تعلقات کو وسعت ملے گی۔دورے کے دوران متعدد مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کیے گئے۔ پاکستان سری لنکا میں اسپورٹس کے فروغ کیلئے 52 ملین روپے فراہم کرے گا۔

دہشتگردی، سیکیورٹی، جرائم اور اسمگلنگ کو روکنے کیلئے مضبوط اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے 50 ملین ڈالرکی دفاعی کریڈیٹ لائن کی سہولت کا اعلان کیا۔ سیاحت، تجارت اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے ہوائی رابطے بڑھانے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بھی کام کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کوایک ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اظہار کیا اور24 فروری کو پاک سری لنکا تجارتی اور سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کروانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم نے سری لنکا کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے حمایت کے عزم کا اظہارکیا جس پر سری لنکا نے پاکستان کی جانب سے انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کو سراہا۔ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں پاکستان کا سری لنکا کیلئے10 اسکالرشپس کا اعلان کیا۔ نیوز ایجنسی کے مطابق اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے سیاحت، تجارت، ثقافت اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تجارت ایک ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے پر زور، تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس کے مشترکہ انعقاد کا خیر مقدم کیا گیا ،پاکستان سری لنکا نے آزادانہ تجارتی معاہدے کو وسعت دینے اور گہرا کرنے کے لئے کام کرنے پر اتفاق کیا ،پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مفاہمت کی پانچ یاداشتوں پر بھی دستخط کئے گئے ،یاداشتوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کے فروغ ، سری لنکا انٹرنیشنل سینٹر برائے کیمیکل اینڈ بائیو لوجیکل سائنسز اور کراچی یونیورسٹی جبکہ انڈسٹریل انسٹی ٹیوٹ آف سری لنکا اور

کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں تعاون شامل ہے ،یونیورسٹی آف کولمبو سری لنکا اور لاہور اسکول آف اکنامکس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے،وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعظم مہندا راجہ پکسے نے سری لنکا پاکستان پارلیمانی فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کی تشکیل نو پر اتفاق کیا گیا ،دونوں ممالک نے پارلیمانی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ،دونوں ممالک نے دفاع کے شعبے میں موجودہ تعاون پر اطمنان کا اظہار کیا ،وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو 50 ملین ڈالر ڈیفنس کریڈٹ لائن کی نئی فسیلیٹی دینے کا اعلان کیا ،دونوں ممالک نے سلامتی، انسداد دہشت گردی، منظم

جرائم اور منشیات جیسے معاملات میں تعاون کو فروغ دینے اور انٹیلی جنس شیئرنگ مظبوط بنانے پر زور دیا ،وزیراعظم عمران خان نے اسپورٹس ڈپلومیسی کی کوششوں کو تقویت دینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اور سری لنکا کی سپورٹس کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کی،سری لنکا کے وزیر کھیل نمل راجہ پکسے نے پارلیمنٹ کے سپیکر مہندا یاپا ابیوردنے کولمبو میں عمران خان ہائی پرفارمینس سپورٹس سینٹر کے قیام کا اعلان کیا،پاکستان نے سری لنکا میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 52 ملین روپے دینے کا اعلان، اس میں تربیت اور آلات کی خریداری شامل ہے ۔اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے خطے کی

خوش حالی کے لئے سارک چارٹر کے ساتھ وابستگی کے عزم کا اعادہ، سارک عمل کو آگے لیجانے اور علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، دونوں ممالک نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم عمران خان نے عالمی جواز کے مطابق متنازعہ معاملات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا ،وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے خطے میں معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے امکانات پر روشنی ڈالی ،کرونا وبا سے نمٹنے کے لیے دوطرفہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا،سری لنکا نے کرونا وبا کے دوران پھنسے ہوئے سری لنکا کے باشندوں کی وطن واپسی میں بھرپور تعاون پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا،سری لنکا کے وزیراعظم نے سری لنکا کی خود مختاری، آزادی اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ میں مدد پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کے صدر اور وزیر اعظم کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی،وزیراعظم عمران خان نے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر وزیراعظم مہندرا راجہ پکسے کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں