فیصل واوڈا پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی، عدالت نے وفاقی وزیر پر بجلیاں گرادیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہلی کی درخواست پر دوبارہ نوٹس جاری کردیا ،ہے، وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا اخبار میں اشتہار جاری کردیں؟ یہ لوگ آئینی عدالت کو اتنا آسان کیوں لیتے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو نااہلی کی درخواست پردوبارہ نوٹس جاری کردیا ہے۔وفاقی وزیر کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن اور وفاق کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کیس

میں تحریری جواب جمع کروا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بھی فیصل واوڈا کیخلاف درخواستیں زیرالتواء ہیں۔فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیلئے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں بھی زیرالتواء ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا اخبار میں اشتہار جاری کردیں؟ یہ لوگ آئینی عدالت کو اتنا آسان کیوں لیتے ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے 17ستمبر تک جواب طلب کرلیا ہے۔ اس سے قبل جون میں کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کرنے کا معاملے میں الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستیں دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیں۔فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت 20 جولائی کو ہوگی،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے مختلف پارٹیوں کی طرف سے 4 درخواست دائر ہوئیں ہیں۔ اسی طرح وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ملاقات کی، اسلام آباد ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن میں نااہلی کیس سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم نے الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر کے خلاف دائر نااہلی کیس سے متعلق دریافت کیا جس پر فیصل واوڈا نے کیس سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا جس پر عمران خان نے وفاقی وزیر کو ہدایت کی کہ اس معاملے پر الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ کی مکمل معاونت کریں۔ عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف عدالتوں کا احترام کرتی ہے ۔ عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے من و عن قبول کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں