اہم شخصیت کو آرمی چیف کیساتھ نہ بھیج کرپاکستان نے سعوی عرب کو خوش کرنے کا اہم موقع گنوادیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عرب ممالک زلفی بخاری کو بہت پسند کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی برائے اوور سیز زلفی بخاری کو سعودی عرب جانا چاہئیے تھا۔میری اطلاعات کے مطابق سعودی زلفی بخاری کو بہت پسند کرتے ہیں۔سفارتی سطح پر پاکستان کو جو کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں ،اس میں زلفی بخاری اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تو میرے خیال میں زلفی بخاری کو ساتھ لے کر جانا چاہئیے تھا۔زلفی بخاری ساتھ ہوں گے تو بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔زلفی بخاری پہلے بھی جاتے رہے ہیں کچھ ممالک کے دورے پر

تو سعودی عرب بھی انہیں ساتھ لے جاتے۔کیونکہ سعودی عرب زلفی بخاری سے بہت خوش ہے۔جس طرح چین میں حفیظ شیخ اور رزاق داؤد کی وجہ سے سفارتی کامیابیاں ملی ہیں ایسے ہی عرب ممالک میں جو بھی کامیابیاں ملی ہیں وہ زلفی بخاری کی وجہ سے ہیں،شاہ محمود قریشی تو ایسے ہی اندر آ گئے ہیں،سعودی عرب زلفی بخاری سے اتنا خوش ہے کہ شاید اسے اپنے پاس ہی رکھ لیتا۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنانے پر وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ہ عمران خان کے دوست جو کہ برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت ہیں،انکا نام مبینہ طور پر ای سی ایل میں تھا۔جب عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جا رہے تھے تو زلفی بخاری انکے ہمراہ تھے تاہم انہیں مبینہ طور پر ای سی ایل کا حصہ ہونے کے باعث ائیرپورٹ پر روک دیا گیا اور انہیں باہر جانے نہیں دیا گیا ۔اس کے چن گھنٹوں بعد ہی زلفی بخاری کو وزارت داخلہ کی جانب سے کلئیر کر دیا گیا تو وہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔۔اس اچانک کلئیرنس نے بہت سے سوالات کو جنم دیا تھا۔اور کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں