جہانگیر ترین کی جانب سے یوسف رضاگیلانی سے رابطے اور حمایت کی خبریں، پی ٹی آئی رہنما نےحقیقت کھل کر بیان کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پی پی رہنما یوسف رضا گیلانی سے رابطوں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق کچھ دیر قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے جہانگیر ترین سے تعاون مانگ لیا ہے۔تاہم اب جہانگیر ترین نے ایسی خبروں کی تردید کر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی مجھ سے رابطے والی خبریں بے بنیاد ہیں،نہ یوسف رضا گیلانی سے رابطہ ہوا نہ انہیں حمایت کا یقین دلایا۔جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میں اس وقت لودھراں میں نجی سرگرمیوں میں مصروف ہوں۔کل بھی تحریک انصاف کے ساتھ تھا،

آج بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔جہانگیر ترین نے واضح الفاظ میں کہا کہ حفیظ شیخ پرانے دوست ہیں اور پارٹی کے امیدوار بھی ہیں، حفیظ شیخ کے ہوتے ہوئے کسی اور کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔تحریک انصاف کے لیے میں نے ہمیشہ دل و جان سے محنت کی ہے۔واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات میں اسلام آباد کی نشست غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔سینئر سیاستدان اور پی پی رہنما نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔ حکومت کے 25 ایم پی ایز ایسے ہیں جو یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔ جہانگیر ترین بھی متحرک ہوئے ہیں تو وہ کچھ نہیں کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ الیکشن ہوں گے یا نہیں،اس بارے میں ابھی نہیں معلوم، مجھے لگ رہا ہے سینیٹ الیکشن کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلہ آ جائے گا۔اس سے قبل پی پی رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیا کہ یوسف رضا گیلانی کو آصف علی زرداری نے جیت کی ضمانت دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے پہلے ‏فیصلہ کیا تھا سینیٹ الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ وہ سمجھتےتھے کہ اگر وہ ہارگئےتو ان کی سیاست کونقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں سابق وزیراعظم ‏یوسف رضا گیلانی کوآصف زرداری نے ضمانت دی کہ آپ جیتیں گے اور آپ کو زیادہ ووٹ ملیں گے، یوسف گیلانی ‏نے کچھ سوچ کرہی سینیٹ میں حصہ لینےکا بڑافیصلہ کیا ہوگا انہیں جیت نظرآئی ہوگی اسی لیےکاغذات جمع ‏کروائے۔جب کہ اسی حوالے سے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ فیصلہ کن قوتوں نے معاملات زرداری سے طے کرلیے، زرداری ایک بار پھر سب پر بھاری ثابت ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں