پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ بے اختیار، حتمی فیصلوں کے لیے سپریم کمیٹی بنائی جائے گی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ بے اختیار، حتمی فیصلوں کے لیے سپریم کمیٹی بنائی جائے گی، پارلیمانی بورڈ صرف مختلف حلقوں سے 3سے 4 امیدوار شارٹ لسٹ کرکے کمیٹی کو بھجوائے گا ، پارلیمانی بورڈ کی سفارشات اور امیدواروں کی سکروٹنی کے لیے قائم کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے جبکہ موجودہ ارکان بورڈ میں سے آزاد کشمیر کے کسی عہدے دار کے بجائے آزاد کشمیر کے معروف بزنس مین اور پنجاب کابینہ کے متحرک ترین رکن سردار تنویر الیاس کو شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کے اجراء کے بعد تنویر الیاس کے ہیلی کاپٹر پر آزادکشمیر میں انتخابی مہم کا آغاز کیا جائے گا اور سیف اللہ نیازی، زولفی بخاری، عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور عمران خان کی ہدایت پر اسی ہیلی کاپٹر کے مسافر بنیں گے، یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی نے ابتدائی سفارشات کے لیے ارشد داد کی سربراہی میں پارلیمنٹری بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور دیگر کو شامل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں