پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ، 56افراد لقمہ اجل بن گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق ہوگئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وبا سے مزید 56 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار165 افراد وبا کا شکارہوئے۔ملک میں مجموعی اموات کی تعداد 12 ہزار 436 جب کہ تاحال مجموعی کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار989 ہوگئی ہے جب کہ 5 لاکھ 28 ہزار 545 افراد کورونا وبا سے صحتیاب ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 114 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 284 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 921، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286، پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، بلوچستان میں 18 ہزار 954، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبر پختونخوا میں 5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں