پاکستانیوں کیلئے انتہائی افسوسناک دن ،کئی افرادلقمہ اجل بن گئے ، تشویشناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک ہزار48 افراد کورونا وبا کا شکار ہوئے جب کہ 26 افراد جان کی بازی ہارگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 26 افراد جاں بحق جب کہ ایک ہزار48 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار077 ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 32 ہزار19 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268 کیسز، خیبرپختونخوا 69 ہزار 990،

بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار 487 ہوگئی۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 5 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 219، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 995، اسلام آباد میں 486، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 199 اور آزاد کشمیر میں 281 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 42 ہزار 688، خیبر پختونخوا میں 69 ہزار 990، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762، پنجاب میں ایک لاکھ 64 ہزار 268، بلوچستان میں 18 ہزار 942، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 940 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔ صورتحال 10 نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آ گئی ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں 65 سال اور اس سے زائد عمر والے افراد کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا اعلان کیا۔اسد عمر نے کہا کہ 65سال اوراس سےزائد عمرکےبزرگ شہری انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کراسکتے ہیں،‏بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پربھیجیں۔وفاقی وزیراسدعمرنے مزید کہا کہ ‏انشاء اللہ رجسٹرڈ ہونے والے بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین مارچ سےلگنا شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں