طیب اردوان نےآیا صوفیہ کے بعد جمعہ کے روز ایک اور بڑی خوشخبری سنانے کا اعلان کردیا

استنبول (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب اردگان نے جمعہ کے روز ایک اور بڑا اعلان کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ میرے پاس ترکی کے لیے ایک بڑی خبر ہے جس کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس اعلان کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔طیب اردگان کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ جمعہ کو اچھی خبر دینے کے بعد ترکی میں ایک نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں یہ خبر ابھی دے دوں تو ہم اپنا جوش و خروش کھو دیں گے۔لہذا مجھے لگتا ہے کہ ابھی یہ خبر دینے کا ٹھیک وقت نہیں ہے۔۔

جب کہ ترک ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ترکی اس ہفتے کے آخر میں مشرقی بحیرہ روم میں نئے گیس فیلڈ کی دریافت کا اعلان کرے گا۔صدر طیب اردگان نے کہا کہ وہ جمعے کو ایک خوشخبری کا اعلان کریں گے جس کے بعد قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق چیط اردگان قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کریں گے۔ترکی پہلے ہی ڈرلنگ جہاز کونی روانہ کر چکا ہے۔عملے میں 35 افراد شامل ہیں۔رواں سال جولائی میں ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل فاتح دونمیز نے کہا تھا کہ مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لئے چوتھا بحری جہاز بھی روانہ کرنے والے ہیں،2 ڈرلنگ اور ایک زلزلہ کے اثرات کا جائزہ لینے والے بحری جہاز کی کاروائیوں کے بعد اب اورچ رئیس سسمک ریسرچ بحری جہاز بھی ان سرگرمیوں میں حصہ لے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ ترکی مشرقی بحیرہ روم میں قدرتی وسائل کی تلاش کے کام کو اسی عزم سے جاری رکھے گا، ہم اپنی سمندری حدود اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی پٹرولیم کمپنی کی جانب سے اجازت دیئے جانے والے مقامات پر تیل اور گیس کی تلاش کی کاروائیاں جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ کام منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے، ترکی اس ضمن میں خود مختار ہے اور اپنے چار بحری جہازوں کے ساتھ تلاش کے کام میں مصروف ہے۔انھوں نے کہا کہ ترکی خطے میں اپنی حاکمیت کے حقوق کو نظر انداز کرنے و الی ہر کوشش اور اقدام کے خلاف تمام تر متعلقہ وزارتوں کے درمیان تعاون کے ماحول میں لازمی اقدامات اٹھاتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں