پی ایس ایل جی میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ کا ڈیرن سیمی کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لیے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔ 20 فروری سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 6 میں شرکت کے لیے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے 37 سالہ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کراچی پہنچ گئے۔پاکستانیوں میں بے انتہا مقبول ڈیرن سیمی نے اپنے ویڈیو پیغام میں سلام کرتے ہوئے کہا کہ ’اسلام وعلیکم پاکستان، لیگ اور پشاور زلمی کا ایک بار پھر حصہ بننے پرخوشی ہے، بطور کوچ پرجوش ہوں، کرکٹ کو انجوائے کریں لیکن ماسک پہن کر،

اس کے علاوہ احتیاط بھی کریں‘۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 6 کا حصہ بننے کے لیے دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کی بھی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی چاڈوک والٹن، کولن انگرام، افغان کرکٹر نور احمد اور ہیڈ کوچ ہرشل گبز کراچی پہنچے تھے۔ ہوٹل پہنچنے پر کووڈ ٹیسٹنگ کے بعد غیر ملکی کھلاڑی قرنطینہ میں ہیں۔ رپورٹ کلیئر آنے پر کھلاڑی اور آفیشلز بائیو سیکیور ببل میں جائیں گے، فرنچائز ٹیموں کے ٹریننگ سیشنز 15 فروری سے شروع ہوں گے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل کا میلہ 20 فروری سے کراچی میں سجے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں