سادگی کا نعرہ ڈھونگ نکلا، عثمان بزدار کے پروٹوک نے شہریوں کو ذلیل کردیا

بہاولپور(نیوز ڈیسک) بہاولپور کے نواح میں چولستان کے ریگستانوں میں میلہ سجا ہوا ہے جس میں جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس ریلی میں شرکت کے لیے گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی پہنچے اور ان کے پروٹوکول کی گاڑیاں دیکھ کر وہاں کے سادہ لوح عوام دنگ رہ گئے۔جبکہ پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میں میڈیا پر ایسی وائرل ہوئی کی سوشل میڈیا صارفین نے تبدیلی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے اس کے خوب لتے لیے۔وزیراعظم عمران خان نے حکومت میں آتے ہی سرکاری گاڑیاں نیلام کر دی تھیں اور اعلان کیا تھا کہ وہ اور ان کے وزرا کسی قسم کا پروٹوکول نہیں لیں گے مگر

حکومت میں آنے کے کچھ دن بعد سے ہی وزرا کے جس طرح کے پروٹوکول دیکھنے کو ملتے ہیں اس پر سبھی حیران ہوتے ہیں کہ ریاست مدینہ بنانے والی تبدیلی سرکار کے دوے کچھ اور تھے اور اب ٹشن کچھ اور ہیں۔عثمان بزدار کے چولستان جیپ ریلی میں پروٹوکول کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے ا ور لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہفتہ کو بہاولپور کے علاقے چولستان پہنچے تھے جہاں وہ چولستان میں ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے ریزارٹ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بہاولپور کیلئے منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021کی تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ماڑی سے چولستان تک پنجاب کو ٹورسٹ حب بنائیں گے۔ پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کا بہت پوٹینشل ہے اور پنجاب سیاحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنے گا۔ سیاحت کے فروغ سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کریں گے اور سیاحت کے فروغ کے لئے ضرورت پڑنے پر مزید بسیں بھی فراہم کریں گے۔ ڈبل ڈیکر بسوں کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بھی بڑھائیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔ جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے مختص بجٹ کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں ہو سکتا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں سیکرٹریز تعینات کر دیئے گئے جو مکمل با اختیارہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی

قیادت میں ترقی کا سفر جاری ہے جلد اپنی منزل تک پہنچیں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ چولستان ڈیزاٹ ریلی کے کامیاب انعقاد پر انتظامیہ اور متعلقہ ادارو ں کو مبارکباد دیتا ہوں۔اس طرح کے ایونٹس سے نہ صرف سیاحت کو فروغ ملتا ہے بلکہ ملک کا سافٹ امیج اجاگر ہوتا ہے۔چولستان ڈیز اٹ ریلی میں عوام کی دلچسپی خوش آئند ہے اور ایسے ایونٹس پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی کرائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں